اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریز سیکٹر میں فائرنگ، ایک فوجی اہلکار ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

گریز میں پاکستان کی فائرنگ میں فوجی اہلکار ہلاک
گریز میں پاکستان کی فائرنگ میں فوجی اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 16, 2019, 6:15 PM IST

دفاعی ذرائع کے مطابق سرھدی علاقہ گریز سیکٹر کے بکتور علاقے میں گزشتہ روز پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

گریز میں پاکستان کی فائرنگ میں فوجی اہلکار ہلاک

انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت کانسٹبل چوگل گمپتے کے بطور ہوئی ہیں

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی شلنگ کا منہ توڈ جواب دیا۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا، جس کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
چند روز قبل راجیہ سبھا میں رُکن پارلیمان ہرناتھ سنگھ یادو کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے شری پڈ نائک نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 950 واقعات ہوئے ہیں۔

اس کشیدگی کے باعث بالائی علاقے اوڑی، پونچھ، راجوری، گریز میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details