اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meeting of National Conference in Bandipora: بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

بانڈی پورہ کے نوگام بلاک میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ Party meeting of National Conference in Nowgam Block

بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس
بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

By

Published : May 31, 2022, 1:40 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام بلاک میں آج نیشنل کانفرنس نے ایک پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں علاقے سے وابستہ سینئر سیاسی ورکرز نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی صدارت نیشنل کانفرنس کے سوناواری حلقہ انتخاب کے انچارج ایڈوکیٹ ہلال اکبر لون نے کی۔ وہیں اس دوران علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ National Conference held workers convention in Bandipora

مقررین کے مطابق اجلاس کا مقصد پی اے جی ڈی اور اس کے کاز کو مضبوط کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر سمبل بلاک غلام نبی، ڈاکٹر حمید اور ساجد ریشی جیسے نیشنل کانفرنس کے سرکردہ سیاسی کارکنان بھی موجود تھے۔ قابل ذکرہے کہ اس حلقے میں حد بندی کمیشن کی فائنل رپورٹ جاری ہونے کے بعد نیشنل کانفرنس کا یہ پہلا ایسا اجلاس تھا جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل قریب میں متوقع اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

یہ بھی پڑھیں: NC Meeting In Ramban: رامبن میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

مقررین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پی اے جی ڈی میں شامل ہر فیصلہ ان پر تسلیم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہلال اکبر لون نے کہا کہ 'ضلع بانڈی پورہ میں جو جو حد بندی کی گئی ہیں ان کا مقصد صاف طور پر نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنا تھا لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے انہوں نے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس ایک ایسی جماعت ہے جس کی جڑیں ہر گلی و کوچہ میں مضبوط ہے اور وہ پر امید ہے کہ آئندہ متوقع انتخابات میں ایک بڑی پارٹی کے طور پر اپنے آپ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گی۔' National Conference ready for elections

ABOUT THE AUTHOR

...view details