اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajan My Town My Pride ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘، پروگرام کے تحت حاجن بانڈی پورہ میں تقریب کا انعقاد

شمالی کشمیر کے حاجن، بانڈی پورہ میں ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں عوامی نمائندوں اور مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔ My Town My Pride in Jammu and Kashmir

’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘، حاجن بانڈی پورہ میں تقریب منعقد
’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘، حاجن بانڈی پورہ میں تقریب منعقد

By

Published : Dec 10, 2022, 6:10 PM IST

بانڈی پورہ:یوٹی انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی میونسپل کمیٹی حاجن میں بھی دو دنوں تک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں محمد اشرف، سپیشل سیکریٹری برائے سِکل ڈیولپمنٹ نے بطور وزیٹنگ آفیسر شرکت کی اور لوگوں کے مسائل اور تحفظات سننے کے علاوہ علاقے میں ترقیاتی منظرنامے کا بھی جائزہ لیا۔ My Town My pride Hajan Bandipora

’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘، حاجن بانڈی پورہ میں تقریب منعقد

اس دوران انہوں نے لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مستحقین میں گولڈن کارڈز اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے علاوہ اراضی کے مالکان میں لینڈ پاس بکس بھی تقسیم کئے۔

تقریب کے دوران اسکولی طلباء کی جانب سے رنگا رنگ اور دلفریب ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں:My Town My Pride بانڈی پورہ میں ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ پروگرام کی اختتامی تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details