شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے تین روزہ میڈکل و کلچرل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں گریز علاقے کے عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی اور اس دوران سکمز صورہ اسپتال کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے وہاں مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
مذکورہ کیمپ کا انعقاد جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سکمز کے اشتراک سے کیا۔ اس کے علاوہ پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے وادی کے معروف گلوکار گلزار گنائی اپنے منفرد انداز میں کشمیری موسیقی سے کیمپ کے دوران شرکاء کو محظوظ کررہے ہے۔ یہ کیمپ تین دن تک دھاور گریز کے ڈاک بنگلہ میں جاری ہے- جس میں وادی کے علاوہ گریز کے مختلف طبقات کے لوگ شریک ہورہے ہیں۔
گریز میں تین روزہ میڈیکل و کلچرل میلہ
کیمپ کی افتتاحی نشست کے دوران سکمز صورہ کی ایک میڈکل ٹیم نے لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ مختلف مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی-
یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ سے پل کو جلد مکمل کرنے کی اپیل
مذکورہ کیمپ کی افتتاحی نشست کے دوران سکمز صورہ کی ایک میڈکل ٹیم نے لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ مختلف مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی- اس کے علاوہ گلزار گنائی نے بھی اپنے موسیقی کے فن کا مظاہرہ کیا-
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق احمد نے بتایا کہ چونکہ گریز ایک پسماندہ علاقہ ہے تو یہاں طبی سہولیات کا ہمیشہ سے فقدان رہا ہے اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہونے کی وجہ سے اس سرحدی علاقے میں ایسے پروگراموں کا انعقاد کرنا کافی اہمیت کا حامل ہے- انہوں نے بتایا کہ وہ اس پروگرام کے دوران گریز وادی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے جانکاری مہم کا انعقاد کریں گے-