صوبہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر 12 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایم سی بی کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ دکاندار من مانی کا ریٹ وصول رہے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے قیمتوں پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر مارکٹ چیکنگ مہم شروع کی۔
میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ ٹیم نے سبزی و پھل فروش، پولٹری و مٹن بیچنے والے، کریانا، بیکری، ایل پی جی تقسیم کرنے والے اور ایندھن تقسیم کرنے والے مختلف کاروباری اداروں کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
'بھارت اور پاکستان کے مابین امن کے لیے'مسئلہ کشمیر' بڑی رکاوٹ'
معائنہ کے دوران متعدد تاجروں پر مختلف قوانین کے تحت خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا اور غلط طریقے سے کاروبار کرنے والوں پر 12 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے تاجروں کو قواعد پر عمل کرنے کی تلقین کی۔