اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی - market checking news today

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقہ سمبل میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ایکسپائر سامان ضبط کیے گئے۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی
ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی

By

Published : Jan 14, 2021, 10:24 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں آج تحصیلدار سمبل فردوس احمد قادری کی سربراہی میں چیکنگ کی گئی۔

اس دوران سمبل کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سے لیکر مین مارکیٹ تک چیکنگ کی گئی۔

سمبل فردوس احمد قادری کے ہمراہ سمبل میونسپل کمیٹی کے علاوہ فوڈ اینڈ سپلائرز اور پولیس کی ٹیم بھی موجود تھی-

مذکورہ ٹیم نے سمبل مارکیٹ میں دکانوں کی چیکینگ کی اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس موقع پر ایکسپائر سامان کو ضبط کر کے متعدد دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی

انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ ایکسپائر سامان بالکل دکانوں پر نہیں ہونا چاہئے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تحصیل دار نے دکانداروں سے کہا کہ غیر قانونی طور پر سامان فروخت کرنے کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور لوگوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق سامان مہیا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ہوٹلوں پر چیکینگ کے دوران صاف صفائی رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details