اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Gurez خصوصی درجہ کے مطالبات کو لے کر گریز میں احتجاج

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں خصوصی درجہ لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سرحدی اور دور دراز علاقے میں رہتے ہیں، جہاں زراعت نہ کے برابر ہے۔ روزگار کے دیگر وسائل بھی نہیں ہیں۔ یہ علاقہ سردیوں کے دوران قریبآ پانچ مہینے تک بھاری برفباری کی وجہ سے باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ Protest in Gurez

خصوصی درجہ کے مطالبات کو لے کر گریز میں احتجاج
خصوصی درجہ کے مطالبات کو لے کر گریز میں احتجاج

By

Published : Nov 11, 2022, 9:03 PM IST

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں مقامی لوگوں نے خصوصی درجہ لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ سرحدی علاقہ گریز میں نماز جمعہ کے بعد درجنوں مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر اسماعیل لون کی صدارت میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس علاقہ کے لئے خصوصی درجہ لاگو کرے۔ Protest in Gurez

خصوصی درجہ کے مطالبات کو لے کر گریز میں احتجاج

احتجاج کے دوران مقامی افراد نے کہا کہ ہم ایک سرحدی اور دور دراز علاقے میں رہتے ہیں، جہاں زراعت نہ کے برابر ہے۔ روزگار کے دیگر وسائل بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ سردیوں کے دوران قریبآ پانچ مہینے تک بھاری برفباری کی وجہ سے باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اس دوران گھروں میں ہی مقید ہوکر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ مہینے تک بھاری برفباری کے دوران ہم لوگ کسمپرسی کی حالت مین زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ یہ علاقہ کافی پسماندہ ہے۔ گریزی گجر بکروال گدی اور سپی کمیونٹی سے تعکق رکھنے والے افراد اپنے اس حق کو لے کر ہی دم لیں گے۔ Locals Demanding Special Status in Gurez

یہ بھی پڑھیں: Shiv Sena demand for special status شیوسینا کا جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details