اردو

urdu

گریز میں طبی خدمات حالات کے رحم و کرم پر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس لاپرواہی کا خمیازہ گریز کے غریب عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور محکمہ صحت کے افسران صرف حکم نامہ جاری کرتے ہیں، ان حکم ناموں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جاتا ہے۔

By

Published : Jan 23, 2021, 6:35 PM IST

Published : Jan 23, 2021, 6:35 PM IST

گریز میں طبی خدمات حالات کے رحم و کرم پر
گریز میں طبی خدمات حالات کے رحم و کرم پر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں صحت کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بکتور میں قائم صحت مرکز میں عملے کی کمی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گریز میں طبی خدمات حالات کے رحم و کرم پر

مقامی لوگوں کے مطابق 'اگرچہ اس صحت مرکز پر تمام تر مشینری سہولیات دستیاب ہیں تاہم عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ ساری مشینری بے کار پڑی ہیں۔ جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس لاپرواہی کا خمیازہ گریز کے غریب عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور محکمہ صحت کے افسران صرف حکم نامہ جاری کرتے ہیں، ان حکم ناموں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں اور قیدی بیٹے کی ملاقات میں رکاوٹ بنا پیسہ

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ وادی گریز بھاری برفباری کے سبب پوری دنیا سے چھ ماہ کے لیے کٹ کر رہ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا بھی یہاں آنا مشکل ہوجاتا ہے اور مریض کو بانڈی پورہ اسپتال میں منتقل کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details