بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے لیے کام کر رہے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کا دعوی ہے کہ بانڈی پورہ سے گرفتار افراد لشکر طیبہ سے وابستہتھے اور انہیں معاونت فراہم کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان افراد سے کچھ قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ان افراد کو بانڈی پورہ کے پٹھہ کوٹ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا لشکر طیبہ سے وابستہ چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
جموں وکشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان افراد سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا لشکر طیبہ وابستہ چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
پولیس کے مطابق یہ افراد عسکریت پسندوں کو کئی طرح کی معاونت فراہم کر رہے تھے۔ پولیس نے ان افراد کے نام بھی شائع کئے ہیں۔ جو کہ مظفر محی الدین لون، محمد امین لون، رضوان قادر لون، امتیاز احمد لون، جاوید احمد لون اور محمد سلیم خان ہیں۔ بیان کے مطابق ان افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔