اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: غرقاب لڑکے کی لاش برآمد - شلوت سوناواری

جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے شلوٹ سوناواری میں بدھ کے روز 15 سالہ محمد شفیق جہلم میں غرقاب ہو گئے تھے۔

Dead body recovered from jhelum

By

Published : Jul 25, 2019, 3:34 PM IST


شلوت سوناواری میں جمعرات کے روز فوج کی مدد سے غرقاب محمد شفیق کی لاش جہلم سے برآمد کر لی گئی۔

دراصل 15 سالہ محمد شفیق راجوری کے کالا کوٹ کے رہنے والا تھا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شلوٹ میں چیک داری کے غرض سے مقیم تھے۔

غرقاب لڑکے کی لاش برآمد

بدھ کے روز شفیق اپنے بھائی کے ساتھ جہلم میں نہانے کے لیے اترا تھا۔ اسی دوران شفیق کا چھوٹا بھائی کفیل جھلم میں ڈوبنے لگا اور شفیق اپنے چھوٹے بھائی کفیل کو بچانے نکلا، کفیل تو بچ گیا، لیکن شفیق جہلم میں غرقاب ہو گیا۔

شفیق کی لاش نہ ملنے کے بعد فوج کی جانب سے میرین کمانڈروز کی ٹیم بلائی گئی تھی جس کے بعد قریب 24 گھنٹوں کے بعد شفیق کی لاش کو جہلم سے برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details