شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئی برسوں سے ’’گریز فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ برس کورونا وائرس کے سبب یہ فیسٹیول منعقد نہیں کیا گیا۔
سیاحوں کو وادی گریز کی جانب متوجہ کرنے کی غرض سے جمعرات کو ’’گریز فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ فیسٹیول دو روز تک جاری رہے گا۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے گریز فیسٹیول کا رسمی طور افتتاح کرنے کے بعد مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو وادی گریز کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔