شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اہم شریف گاؤں میں بندروں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران خوف کا ماحول Fear of Monkeys پیدا کردیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Fear of Monkeys in Bandipora: بندروں کے خوف سے مقامی لوگ پریشان مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں خاص کر زیارت اہم شریف میں کافی تعداد میں بندر گھوم رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف Panic in Public کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندر بستیوں میں داخل ہوتے ہیں اور لوگو ں کا جینا دوبھر کر دیتے ہیں۔ Fear of Monkeys in Bandipora
گاؤں میں واقع زیارت اہم شریف کے امام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے زیارت شریف میں بندروں نے اپنا ڈیرہ ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ Monkeys roaming in Ahamshareef Village
انہوں نے بتایا کہ بندر مکانوں میں گھس جاتے ہیں اور وہاں موجود چیزوں کو برباد کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بچوں میں ایک خوف سا طاری ہو گیا ہے۔ مقامی لوگو ں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جنگلی بندروں کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔ Fear of Monkeys in Bandipora