اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Writer Ameen Kamil Remembered: معروف ادیب امین کامل کی یاد میں ادبی تقریب - امین کامل کی تصنیف ’روحانیت‘

امین کامل کی تصنیف ’روحانیت‘ پر مقالات و تقاریر کے بعد مہمان خصوصی پروفیسر محمد زماں آزردہ نے اپنی تقریر کے دوران Ameen Kamil Remembered امین کامل کو ’’ہر زمانے کا ادیب‘‘ قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا۔

Eminent Kashmiri Writer Ameen Kamil Remembered: معروف ادیب امین کامل کی تعظیم میں ادبی تقریب منعقد
Eminent Kashmiri Writer Ameen Kamil Remembered: معروف ادیب امین کامل کی تعظیم میں ادبی تقریب منعقد

By

Published : Jun 3, 2022, 4:03 PM IST

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ، سوناواری میں حلقہ ادب سوناواری نے ہائر اسکنڈری اسکول کے اشتراک سے معروف ادیب مرحوم امین کامل کی یاد میں ایک پُروقار ادبی تقریب کا انعقاد کیا۔ Literary Event organised in bandipora معروف قلمکار پروفیسر محمد زمان آزردہ کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں پروفیسر شاد رمضان سمیت مختلف اضلاع سے آئے قلمکاروں اور شعرا نے شرکت کی۔

معروف ادیب امین کامل کی تعظیم میں ادبی تقریب منعقد

تقریب کے دوران مقررین نے امین کامل کی ادبی سوانح پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے نوجوان شعرا، ادیبوں کو کشمیری زبان و ادب کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور اپنی مادری زبان کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا۔ Eminent Kashmiri Writer Ameen Kamil Rememberedتقریب میں مدعو کیے گئے نامور قلمکاروں، ادبا اور شعرا نے امین کامل کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات پر روشنی ڈالی۔

امین کامل کی تصنیف 'روحانیت' پر مقالات و تقاریر کے بعد مہمان خصوصی پروفیسر محمد زماں آزردہ نے اپنی تقریر کے دوران امین کامل کو ’’ہر زمانے کا ادیب‘‘ قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا۔ محمد امین بٹ، شکیل الرحمان اور پروفیسر شاد رمضان جیسے نامور ادبا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امین کامل کو خراج پیش کیا۔

اس نشست میں مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کا تالیف کردہ مونو گراف ’’ امین کامل‘‘ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ اس مونوگراف کو ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔ جب کہ ہائر اسکنڈری اسکول شادی پورہ کا سالانہ مجلہ ’سروش‘ کا بھی اجرا کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں ایک طرحی مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس کی صدارت ثناء اللہ نیاز نے کی۔ مشاعرے میں ایک درجن سے زائد شعرا نے اپنا منظوم کلام پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details