اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے انتخابات ہوں گے۔

File photo
File photo

By

Published : Feb 8, 2021, 7:44 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں 13 فروری کو ضلع ترقیاتی کونسل بانڈی پورہ کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے 13 فروری کو نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کی ایک میٹنگ طلب کی ہے جس دوران چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ انتخابات ڈی سی آفس بانڈی پورہ کے میٹنگ ہال میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوں گے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے پولنگ آفیسر بھی مقرر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details