جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج زونل ایجوکیشن افسر بانڈی پورہ کی سربراہی میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کا داخلہ کروانے کے لیے 'میگا انرولمنٹ ڈرائیو' ریلی کا آغاز کیا گیا۔
بانڈی پورہ: سرکاری اسکول میں بچوں کا داخلہ کرانے کی مہم کا آغاز - میگا انرولمنٹ ڈرائیو
بانڈی پورہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آج نو پورہ چوک سے گلشن چوک تک ایک مارچ نکالا گیا اور سال 2021۔22 تعلیمی سال کے لیے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرنے کی بیداری پیدا کی گئی۔ اس مہم کا مقصد پرائیوٹ اسکول کے بجائے سرکاری اسکول میں بچوں کا داخلہ کرانے کے لیے سرپرستوں کو راغب کرنا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے آج نو پورہ چوک سے گلشن چوک تک ایک مارچ نکالا گیا اور سال 2021۔22 تعلیمی سال کے لیے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرنے کی بیداری پیدا کی گئی۔ اس مہم کا مقصد والدین کو اس جانب راغب کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ کسی مہنگے پرائیوٹ اسکول میں کرانے کے بجائے ان کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرائیں۔
زونل ایجوکیشن افسر بانڈی پورہ محمد سید نے اس مہم کے حوالے سے بتایا کہ دراصل اس مہم کی شروعات پچھلے سال بھی کی گئی تھی، جس کا اثر ہمیں دیکھنے ملا تھا اور تقریبا 1 ہزار سے زائد بچوں نے اپنا داخلہ سرکاری اسکول میں کروایا تھا۔ تاہم کووڈ کے باعث اس مہم کو روکنا پڑا۔ لیکن اس برس ہم نے اس مہم کی دوبارہ شروعات کی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس بار بھی والدین اپنے بچوں کا داخلہ کروایں گے۔