ڈائریکٹر ہلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر احمد نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بانڈی پورہ میں زیر تعمیر نئے ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر ہلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر احمد نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بانڈی پورہ میں زیر تعمیر نئے ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر بتایا گیا کہ تعمراتی کام آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے اور جزوی طور فروری میں شفٹ کیا جانے کی امید ہیں۔
اس موقعہ پر سمیر احمد نے تعمراتی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ تعمراتی کام میں تیزی لائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈاکٹر سمیر نے ضلع کے نرسنگ اسکول اور پرانے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ ضلع ہسپتال عرصہ دراز سے ایک پرانی اور بہت ہی چھوٹی سی عمارت میں قائم ہے۔ گرچہ ضلع ہسپتال کے لیے ایک نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے، تاہم گزشتہ 8 برس گزرنے کے باوجود ابھی بھی نامکمل ہے۔