بانڈی پورہ کے ایک اسکول میں آج ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے اسمارٹ کلاسز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا تھا جس میں موسیقی اور دیگر کلچرل پروگرام قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ اسکول انتظامیہ نے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ اور دیگر مہمانوں کو اسمارٹ کلاسز کا ڈیمو پیش کیا۔ جس کی ضلع ترقیاتی کمشنر نے کافی سراہنا کی۔
بانڈی پورہ میں اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور ان کے والدین موجود تھے۔
ڈاکٹر اویس نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم میں ٹیکنالوجی کی افادیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور ڈیجٹلائزائشن کا نمایاں کردار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم شروعات ہے اور آنے والے وقت میں سرکاری اسکولوں کو بھی اس طرح کی سہولیات سے روشناس کرایا جائے گا۔