اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماڈل اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح - ماڈل اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر

یہ مرکز میوزک ورک سکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ چل رہا ہے اور اس مرکز کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مندی ہے۔

Skill Development Centre
ماڈل اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح

By

Published : Nov 2, 2020, 5:12 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے بانڈی پورہ میں آج ماڈل اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر پردھان منتری کوشل مرکز کا افتتاح کیا۔

ماڈل اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح

یہ مرکز موزیک ورک سکلز پرائویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ چل رہا ہے اور اس مرکز کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مندی ہے۔ یہاں کورئیر ڈلیوری ایگزیکٹو، ہیئر اسٹائلسٹ، جام، جیلی اور کیچپ پروسیسنگ ٹیکنیشن اور روم اٹینڈنٹ کورسس کروایا جاتا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کا آغاز ضلع بانڈی پورہ اور اس کے آس پاس کے نوجوانوں میں کاروبار کی سمجھ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش



مرکزی وزارت مہارت ترقی اور کاروباری مہم کی یہ پہل ہے کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت امیدوار ہنرمند ہوں گے۔

ڈاکٹر اویس نے یہ بھی کہا کہ نیا اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر نوجوانوں کو خود مختار بننے میں مدد فراہم کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details