بانڈی پورہ:سوناواری کے بانیاری علاقے میں بدھ کی صبح ایک ناو لہروال پورہ نالہ میں ڈوب گئی۔ اس حادثہ کے نتیجے میں ناؤ میں سوار تین مقامی مزدور پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریش شروع کر کے دو افراد کو بچایا، تاہم اس حادثہ میں ایک مقامی مزدور کی موت واقع ہوئی۔ Boat Capsized in Bandipora
پولیس اور مقامی لوگوں نے آج دوپہر لاش کو پانی سے بازیاب کیا ۔مہلوک شخص کی شناخت چالیس سالہ جاوید احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن بانیاری شرقی کے طور پر ہوئی ہیں۔