ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ عملے کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام جمعہ کو بھی جاری رکھا۔
اس موقع پر ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینرز نے نوڈل آفیسرز کی نگرانی میں دو سیشنوں میں جنرل لائن اساتذہ، پٹواریوں، سینئر اسسٹنٹ سمیت دیگر پولنگ عملے کو تربیت دی۔
یہ تربیت بانڈی پورہ، سمبل اور گریز میں پولنگ کے متعلقہ عملے کو دی جا رہی ہے۔
بانڈی پورہ میں پولنگ عملے کو تربیت دی گئی اس موقع پر نوڈل آفیسر ٹریننگ نے کہا کہ باقی مرحلے کے لئے متعلقہ عملہ کو بھی اسی طرز پر ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی تمام ضلع میں نامزد مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
افسران نے بتایا کہ پولنگ پارٹیوں کے لئے تمام تر سہولیات دستیاب کی جا رہی ہیں اور ان کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے دور دراز علاقوں سے آنے والے پولنگ عملے کی سہولت کے بارے میں کہا کہ ان کے لیے قریبی مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ جہاں متعلقہ پولنگ عملے کو پہلے ہی مطلع شدہ تاریخوں / دنوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔