میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 80 کے قریب پروجیکٹز کو منظوری ملی ہیں اور ان پر کاغذی کارروائی آخری مراحل میں ہیں اور بہت جلد ٹینڈرنگ کی جائے گی۔
ترقیاتی پروجیکٹز کی پیش رفت کا جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں جاری بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے لیے رقم پہلے ہی واگزار کی گئی ہے اور متعلقہ محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ ان کاموں میں سرعت لائے تاکہ مقررہ وقت پر ان کو مکمل کیا جاسکے۔
میٹنگ میں مرکز کی جانب سے شروع کیے گئے خصوصی جل جیون مشن پر تبادلہ خیال ہوا جس میں بتایا گیا کہ چودہ ہزار گھروں کو نل کے زریعے پانی مہیا کیا جائے گا۔ اس موقعے پر تمام تر واٹر اسکیمز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں جوائنٹ افسر پلاننگ امتیاز احمد، ایگزیکیوٹیو انجینیئر اور دوسرے محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔