اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: مزدوروں کے لئے خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز - رجسٹریشن کے احکامات

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے مزدوروں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ایک خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا ہے۔

By

Published : Sep 18, 2020, 6:10 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کی انتظامیہ نے ضلع میں مزدوروں کے لئے خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا ہے اور سلسلے میں تین سرپلس بلاکس - حاجن، نوگام اور منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ - میں تین خصوصی رجسٹریشن کیمپس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن کی بدولت ضلع بھر میں غریب اور مزدور طبقے سے متعلق اعداد و شمار کے بعد مختلف اسکیموں کے تحت مزدور طبقے سے وابستہ افراد کی امداد میں آسانی ہوگی۔

بانڈی پورہ: مزدوروں کے لئے خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ محکمہ صحت اور سی ایس سی مراکز کے تعاون سے مزدوروں کے رجسٹریشن سیل میں آن لائن درخواستوں کی سہولت کے لئے 1 ڈینٹل سرجن (عمر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے) اور 2 سی ایس سی آپریٹرز تعینات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے ہی ضلع بھر میں تقریبا 25،000 مزدوروں کا اندراج کیا جا چکا ہے اور جن ابھیان مہم کے دوران تمام دیگر مزدوروں کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قریبی رجسٹریشن سیل میں اپنا اندراج کرائیں تاکہ وقتاً فوقتاً وضع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں اور دیگر منصوبوں سے وہ بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details