اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ جنگلات نے وولر کنزرویشن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا - وولر جھیل

ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ جنگلات کے کمشنر سکریٹری سنجیو ورما نے وولر کنزرویشن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران کمشنر کے ساتھ دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔

commissioner secretary forests visits wular lake
محکمہ جنگلات نے وولر کنزرویشن منصوبے کے پیش رفت کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 8, 2021, 7:14 AM IST

جموں وکشمیر محکمہ جنگلات کے کمشنر سکریٹری سنجیو ورما نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کرکے وولر کنزرویشن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محکمہ جنگلات نے وولر کنزرویشن منصوبے کے پیش رفت کا جائزہ لیا

ان کے ہمراہ ڈاکٹر اویس احمد ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، چیف کنزرویٹر جنگلات ٹی ربی کمار اور چیف انجینیئر آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ شوکت جیلانی کے علاوہ دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔

کوآرڈینیٹر وولر کنزرویشن اینڈ منیجمینٹ اتھاریٹی (ڈبلیو سی ایم اے) عرفان رسول نے کمشنر سکریٹری کو وولر جھیل کے مختلف حصوں میں جاری منصوبے کے تحت جاری ڈرینجنگ کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کمشنر سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ وولر میں جاری منصوبے کے دوران وولر جھیل سے 3.10 مربع کلومیٹر میں سے 2.6 مربع کلو میٹر کو بحال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر سکریٹری جنگلات نے وولر جھیل کی بہتری کے لیے جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details