اردو

urdu

ETV Bharat / state

معمّر خاتون تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے مــثال - Cocoon production

بانڈی پورہ کے دور دراز ارہگہام چھٹے بانڈے علاقے کی رہنی والی 75 برس کی ملک نوری گزشتہ چالیس برس ریشم کی کیڑے پال کر اپنے گھر کا خرچہ چلارہی ہیں۔

متعلقہ فوٹو

By

Published : Jun 1, 2019, 8:28 PM IST

ملک نوری ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ کئی برس سے سب سے زیادہ پیداوار پیدا کرنے والی خاتون ہے اور اس کام میں محکمہ ابریشم نے بھی اس کے فروغ کے لیے وقتاً فوقتاً مالی تعاون بھی فراہم کیا۔

ملک نوری میں یہ اہل اور ہمت ہے کہ وہ خود درختوں پر چڑھ کر ان ریشم کے کیڑوں کے لیے پتے کاٹ کر لاتی ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

اس بڑھاپے میں بھی ملک نوری بڑی خوش اسلوبی، محنت اور لگن سے اس کام کو بخوبی انجام دیتی آرہی ہیں۔

وہیں یہ بزرگ خاتون آج کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو ان پڑھ اور عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بھی اپنے گھر کے اندر اپنی روزی روٹی اچھی طرح کمالیتی ہیں۔
بزرگ خاتون نے تمام نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ 'وہ سرکاری نوکریوں کے پیچھے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے خود کا کاروبار شروع کریں جس سے وہ کسی کا محتاج نہیں بنیں گے اور ساتھ ساتھ اپنی تقدیر بدل سکیں گے۔
ابریشم کے ضلع افسر عبد القیوم پیر کا کہنا ہے کہ 'ملک نوری گزشتہ کئی برس سے محکمہ کے مشوروں سے اپنی یونٹ اچھی طرح چلا رہی ہے اور گزشتہ برس سب سے زیادہ پیداوار پیدا کرنے والی پہلی خاتون بن گیں ہیں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details