شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سرحدی علاقے گریز میں واقع ایچ سی سی اور سی آئی ایس ایف کواٹرس ڈیم سائٹ میں بھاری آتشزدگی سے کئی بیرکس کو نقصان پہنچا۔
عہدیداروں کے مطابق آگ ایک بیرک میں لگی اور دوسرے بیرکس میں پھیل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم وہاں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ایک پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔'