اردو

urdu

ETV Bharat / state

Children Day 2022 یوم اطفال کے حوالے سے کشمیر کے اسکولوں میں تقریبات

یوم اطفال کے موقع پر ایسی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے حقوق و صحت کے تعلق سے باتیں کی جاتی ہیں۔ جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو ہوئی تھی، انہیں بچوں سے بے حد پیار تھا، بچے انہیں پیار سے چاچا نہرو کے نام سے پکارتے تھے، اس لیے حکومت ہند کی جانب سے اس دن کو یوم اطفال کے طور پر منایا جانے لگا۔Children Day 2022 Celebration

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 14, 2022, 7:40 PM IST

بھارتی حکومت کی جانب سے جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر برس قومی سطح پر بہتر کارکردگی کرنے والے بچوں کو 'نہرو ایوارڈ' دیے جانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے 133 ویں یوم پیدائش پر آج وادی کشمیر کے مختلف سرکاری ونجی اسکولوں میں یوم اطفال کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔Children Day 2022 Celebration in Kashmir

یوم اطفال کے حوالے سے کشمیر کے اسکولوں میں تقریبات

جنوبی کشمیر کے سب ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں بھی یوم اطفال کی مناسبت سے کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ان تقاریب میں بچوں نے مقالات پڑھے اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ یو پی ایس بسمنی بٹ نور، ہمدرد اسکول، الکیمی پبلک اسکول، اکمل ہائی اسکول اور دیگر اسکولوں میں آج کی دن کے مناسبت سے پروگرام پیش کیے ۔Children Day 2022 Celebration in Tral

یو پی ایس بسمنی بٹ نور کے پرنسپل محمد اشرف خان نے بتایا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ ترال تعلیمی زون میں بھی اج کے دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوئے اور جواہرلال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہیں اکمل اسکول کے پرنسپل ظھور احمد نے بتایا کہ پورے دن انکے اسکول میں بھی پروگرام منعقد ہوا اور بچوں نے مختلف پروگرام پیش کیے


بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی یوم اطفال کی حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجن سوناواری میں یوم اطفال جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں اسکولی عملہ و طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی سے وابستہ معزز شہریوں نے شرکت کی۔Children Day 2022 Celebration in Bandipora

یوم اطفال کے حوالے سے کشمیر کے اسکولوں میں تقریبات

اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے اس دن کی مناسبت سے کئی ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر حاجن محمد اکبر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے یوم اطفال کو منانے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو اس دن کو منانے کے اغراض و مقاصد سے باخبر کیا۔

انہوں نے کہا یوم اطفال منانے کا مقصد بچوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کرنا ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے علاوہ ان میں موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے انہیں ایک ذریعہ اظہار فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:Children's Day یوم اطفال پنڈت نہرو کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details