شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے تلیل علاقہ میں جمعہ کے روز ڈیوٹی کے دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔ فوت شدہ افسر کی شناخت عبد السلام درزی کے بطور ہوئی ہے۔ ان کا تعلق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے ہے اور گریز کے تُلیل علاقے میں بحثیت بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے لیے وضو کر رہے تھے، اچانک گر پڑے، جس کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔
بانڈی پورہ: تُلیل میں بی ڈی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت - شمالی کشمیر
فوت شدہ افسر کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ہے اور تُلیل میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
تُلیل میں بی ڈی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
ادھر، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے افسر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی وادی گوریز سے لاش لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میں ڈویژنل کمشنر سے بھی رابطے میں ہوں تاکہ لاش لے جانے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جائے۔