شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بلاک دیوس کے سلسلے میں حسب معمول ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے سمبل، سوناواری میں یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ بلاک دیوس کا اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
بلاک دِوس کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود - جن میں پنچایت ممبران اور سماجی کارکنان شامل تھے - نے اپنے اپنے علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں کو لیکر مطالبات رکھے جس دوران ان معاملات پر مختلف محکمہ جات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ گفت و شنید بھی ہوئی۔
اس موقع پر سب ضلع سطح کے تمام افسران کی موجودگی میں دیہات و مضافات سے آئے ہوئے نمائندوں نے مطالبات سامنے رکھے اور ان مطالبات کو پورا کرنے کے لئے افسران نے یقین دہانی کرائی۔