شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں دریائے جہلم پر واقع پل کو سنہ 2013 میں خستہ حالی کی وجہ سے منہدم کیا گیا تھا۔ Sumbal Bridge Demolished in 2013 بعد ازاں اپریل 2014 میں پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاہم 8سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی پل کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے Years on Sumbal Bridge Awaits Completion بلکہ ابھی تک پل پر صرف تیس فی صد تک ہی کام مکمل ہوا ہے۔
پُل کی سست رفتار تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ مقامی لوگوں نے محکمۂ آر اینڈ بی اور متعلقہ ٹھیکہ دار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے پل کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔ Sumbal Residents demand Completion of Bridge میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم کے دونوں اطراف آباد رہائشیوں کو پل کی عدم موجودگی کے باعث مرور و عبور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبور و مرور میں مشکلات کے ساتھ ساتھ پل کے دونوں جانب مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ Years on Sumbal Bridge Awaits Completion میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پُل کی عدم مومودگی کے باعث دریا پار کرنے کے لیے لوگ کشتیوں کا سہارا لے رہے ہیں یا انہیں طویل مسافت طے کرکے دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متعلقہ ٹھیکہ دار اور محکمۂ آر اینڈ بی کے خلاف کارروائی کرنے اور پُل کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Years on Sumbal Bridge Awaits Completionلوگوں کا کہنا ہے کہ ’’پل کی تعمیر سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی راحت ہوگی وہیں سمبل اور ٹینگ پورہ علاقوں کے متاثرہ دکانداروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔