اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل کا دورہ پڑنے سے استاد کی موت - غم و افسردگی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری میں ایک نجی اسکول کے استاد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے۔

دل کا دورہ پڑنے سے استاد کی موت
دل کا دورہ پڑنے سے استاد کی موت

By

Published : Jan 11, 2021, 1:22 PM IST

پیر کی صبح اجس سوناواری میں ایک شخص، جو علاقے کے ایک نجی اسکول میں بحیثیت استاد کام کر رہے تھے، کی اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

محمد رمضان راتھر نامی اس شخص کو پیر کی صبح اچانک چکر آگیا جس کے فوراً بعد ان کے اہل خانہ نے انہیں سمبل اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

47 سالہ محمد رمضان قریب دو دہائیوں سے اجس سوناواری کے اسلامیہ ماڈل اسکول میں استاد کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، ان کی اچانک موت پر پورے علاقے میں غم و افسردگی کی لہر پھیل گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ریچھ پکڑ لیا گیا

اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سمبل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر خان نے بتایا کہ مذکورہ شخص اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پرنے سے دم توڑ چکے تھے۔

انہوں نے فوت ہوئے استاد کی شناخت محمد رمضان راتھر ولد محمد عارف راتھر ساکنہ اجس سوناواری کے طور پر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details