لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ضلع میں صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم کئی عوامی نمائندوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
بصیر خان کا دورہ سمبل: کئی عوامی نمائندوں نے کیا میٹنگ کا بائیکاٹ عوامی نمائندوں نے اس حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ پر ان کے ساتھ نا مناسب سلوک کیے جانے کے الزامات بھی عائد کئے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حاجن قصبہ کے میونسپلٹی چیئرمین نے کہا کہ ’’ہم عوام کی جانب سے منتخب نمائندے ہیں لیکن ہمارے ساتھ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جب ہم اجلاس منعقد کرنے کے گئے تو وہاں ہماری جامہ تلاشی کی گئی اور حقیرانہ سلوک بھی کیا گیا۔‘‘
احتجاج میں سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر احمد، حاجن میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ارشاد احمد، بی ڈی سی چیئرپرسن اجس، بی ڈی سی چیئرمین نائدکھے کے علاوہ کئی دیگر سرپنچوں و سماجی کارکان بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ سب ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جا رہا ہے جس کو لیکر انہوں نے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔