شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن، سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے ’’پولیس پبلک دربار‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں حاجن، سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں، ٹریڈرس فیڈریشن کے زعماء، پنچ سرپنچوں کے علاوہ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ، ایڈیشنل ایس پی سمیت پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی پروگرام میں موجود تھے۔
پولیس افسران نے شرکاء کو مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے باہمی تال میل کی ضرورت پور زور دیا۔ پولیس افسران نے کہا: ’’سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جا سکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔‘‘