شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہDistrict Bandipora کے نوگام بلاک سے وابستہ متعدد افراد نے بلاک ڈیولاپمنٹ دفتر نوگام سوناواری کے صحن میں ایک احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ Protest Against PMAY Sonawari کیا گیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں کا دعویٰ یہ ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے پردھان منتری آواس یوجنا “Pradhan Mantri Awas Yojana کے تحت جن افراد کو نوگام بلاک سے منتخب کیا ہے اس لسٹ میں ایسے کئ افراد کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو اس اسکیم کے واقعی طور پر مستحق ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ لسٹ میں جن افراد کو شامل کیا جانا چاہیے ان میں متعدد افراد ایسے ہیں جو چھوٹنے والے افراد سے بہتر حالت میں ہے - احتجاج میں شمال افراد نے الزامات عاید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پنچوں اور سرپنچوں کی جانب سے اس پورے معاملے میں جانبداری سے کام لیا گیا ہے-