معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے ایکزیکیٹو افسر کا کہنا تھا کہ انھیں عدم اعتماد کے حوالے جو درخواست ملی ہے اور اس پر تیرہ کونسلرز کے دستخط ہیں۔
کونسلرز کے درمیان رسہ کشی - no-confidence motion
میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ میں پھر ایک بار کونسلرز کے درمیان آپسی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے جس دوران میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے صدر اور نائب صدر کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے۔
کونسلرز کے درمیان رسہ کشی
ایکزیکیٹیو افسر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دو جنوری کو تمام کونسلرز کی میٹنگ رکھی ہے تاکہ عدم اعتماد کے حوالے سے فلور ٹیسٹ منعقد کیا جاسکے۔
واضح رہے میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ سترہ وارڈز پر مشتمل ہے تاہم دو وارڈوں میں کونسلرز کی نشستیں خالی ہیں اور اس طرح میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ میں اس وقت پندرہ منتخب کونسلر ہیں۔