اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mini Power Project employees Accused of Road encroachment: ’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لئے وبال جان‘ - منی پاور پروجیکٹ سے لیک ہونے والا پانی

منی پاور پروجیکٹ اٹھوتو، بانڈی پورہ کے باعث ایک بڑی آبادی کو نہ صرف مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے Mini Power Project employees Accused of Road encroachment بلکہ انہیں جانی نقصان کا بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔

’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لئے وبال جان‘
’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لئے وبال جان‘

By

Published : May 24, 2022, 5:12 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع صدر مقام بانڈی پورہ سے قریباً بارہ کلومیٹر دور اٹھوتو علاقے میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے منی پاور پروجیکٹ تعمیر کرتے وقت مقامی افراد کو زمین کا معاوضہ اور نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ Mini Power Project employees Accused of Road encroachment تاہم مقامی باشندوں کے مطابق سولہ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں نہ تو زمین کا معاوضہ ادا کیا گیا اور نہ ہی وکری فراہم کی گئی۔

’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لئے وبال جان‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’زمین کا معاوضہ اور نوکریاں فراہم کرنے کے برعکس لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔‘‘ Mini Power Project Bandipora مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ منی پاور پروجیکٹ سے لیک ہونے والا پانی لوگوں کے مکانات میں سرایت ہو رہا ہے جس سے ان کے مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق پانی کے سبب کھیتوں اور پھل دار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ سڑک کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Uthutu Bandipora Road Ecncroachmentای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’صدیوں سے مقامی باشندے کے ذریعے استعمال میں لائی جا رہی رابطہ سڑک کو بھی بند کر دیا گیا۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاور پروجیکٹ کے ملازمین اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے جاگیردارانہ طرز کی پالیسی اپنا کر سڑکوں کو ذاتی مفاد کے لیے بند کردیتے ہیں۔ تاہم حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔‘‘

مقامی باشندوں کے مطابق ’’منی پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے وقت احتیاطی تدابیر کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ پاور پروجیکٹ کنال سینکڑوں کنبوں پر مشتمل بستی کے بالائی حصے سے ہوکر گزرتی ہے۔ کنال میں ناقص کام کی وجہ سے درجنوں مقامات پر پانی لیک ہو رہا ہے جو مکانات کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں سرایت کر رہا ہے۔‘‘ اٹھوتو کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاور پروجیکٹ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود لوگوں کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’پاور پروجیکٹ کے ملازمین اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے لوگوں کی آواز کو دبا دیتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details