اردو

urdu

ETV Bharat / state

Resentment against PHE Department : بانڈی پورہ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی

بانڈی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پارک میں 15 محرم الحرام کو مجلس منعقد ہوتی ہیں لیکن پارک کی حالت بارش کی وجہ سے بہت خراب ہوچکی ہے۔Muharram park in shambles

بانڈی پورہ: لوگوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار
بانڈی پورہ: لوگوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار

By

Published : Aug 11, 2022, 3:49 PM IST

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انکُھلو سوناواری میں واٹر سپلائی اسکیم کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی وجہ سے پارک خراب ہوچکا ہے جس کے بعد لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔Muharram park in shambles

بانڈی پورہ: لوگوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار

اطلاعات کے مطابق یہاں نصب واٹر سپلائی اسکیم کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی وجہ سے پارک خراب ہوچکا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پارک میں 15 محرم الحرام کو مجلس منعقد ہوتی ہیں لیکن پارک کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمے کی نوٹس میں یہ بات لائی تاہم ان کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کے بعد مجبوراً انہوں نے خود رضاکارانہ طور پر پارک میں مٹی کی بھرائی اور اس کی صاف صفائی بھی خود کی، مقامی لوگوں نے انتظامیہ نے اس پارک کی مستقل تزئین و آرائش کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Bandipora Grievance Redressal Camp:عوامی شکایات کے ازالے لیے بانڈی پورہ میں کیمپ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details