اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: عبدالخالق غیور کی یاد میں حلقہ ادب سوناواری کا سالانہ اجلاس - شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ

اجلاس مرحوم عبدالخالق بٹ غیور کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں ان کے شعری مجموعے "آلو دود ونکی" کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی اس مجموعے کو مرحوم محمد احسن احسن اور مجید مجازی نے ترتیب دیا ہے۔

عبدالخالق غیور کی یاد میں حلقہ ادب سوناواری کا سالانہ اجلاس

By

Published : Nov 8, 2021, 2:02 PM IST


حلقہ ادب سوناواری حاجن کی طرف سے آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پرنگ علاؤ میں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس مرحوم عبدالخالق بٹ غیور کی یاد میں منعقد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: عبدالخالق غیور کی یاد میں حلقہ ادب سوناواری کا سالانہ اجلاس

اس تقریب میں ان کے شعری مجموعے "آلو دود ونکی" کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی اس مجموعے کو مرحوم محمد احسن احسن اور مجید مجازی نے ترتیب دیا ہے۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر رفیق مسعودی نے کی جب کہ ایوانِ صدارت میں پرفیسر فاروق فیاض، پروفیسر شاد رمضان اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، محمد اکبر وانی ذیڈ ای او حاجن اور محمد مقبول بٹ بھی موجود رہے۔ تقریب کا آغاز شبیر مقبول نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔ ساگر سرفراز نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کیا۔ حاجی جاوید نے خطبہ استقبال کیا۔ اپنے کلیدی خطبے میں شاکر شفیع نے خاندانِ غیور کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ادیبوں کو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے لئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا۔


تقریب میں مجید مجازی کو ان کی گراں قدر ادبی خدمات کے لئے خاندانِ غیور نے اعزاز سے نوازا۔ جب کہ ان طالب علموں میں بھی انعامات بھی تقسیم کئے گئے جنہوں نے حلقہ ادب کے آن لائن ایسے مقابلے میں امتیازات حاصل کئے تھے۔ تقریب میں الحاج غلام نبی ڈار، غلام حسن ملک، حبیب اللہ وگے اور فاروق رفیع آبادی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


اس تقریب میں ادبی مرکز کمراز کے عہدیداروں، اراکینِ عاملہ، حلقہ ادب کے ممبران، پرنگ اور مدون کی ذی وقار شخصیات نے شرکت کی۔


آخر میں حلقہ ادب کے نائب صدر شیخ غلام محمد نے شکرانہ کی تحریک پیش کی جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض حلقہ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض الحسن نے انجام دیے۔ یہ تقریب ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details