بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ سمبل گاؤں میں آگ لگنے سے ایک رہائشی کوارٹر جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سمبل سوناواری کے ننی نارہ علاقے میں ایک رہائشی کوارٹر میں آگ نمودار ہوئی اور پھیل گئی جس کی وجہ سے پورا کوارٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس عارضی کواٹر میں ایک کنبہ رہائش پزیر ہے جن کے تمام گھریلو اخراجات آگ کی نذر ہوگئے۔ Fire guts a Residential quarter
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور متعلقہ فائر اینڈ ایمرجینسی کے عملے نے مل جل کر کافی کوشش کی اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ورنہ آگ کے مزید پھیل جانے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔ ایک عہدیدار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ رہائشی کواٹر جاوید احمد ڈگہ نامی ایک مقامی فرد کا تھا۔ دریں اثناء علاقہ کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ کنبہ کی مدد کریں۔ Fire in Bandipora
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے ڈل جھیل میں بیتی رات ہاوس بوٹ میں آگ کی واردات میں ایک نو سالہ بچی جھلس کر ہلاک ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق میں 26 اور 27 کی درمیانی شبب جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 16 میں ہاوس بوٹ میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس سے ہاوس بوٹ کو کافی نقصان ہوا جبکہ آگ کی اس ہولناک واردات میں ایک نو سالہ بچی کی بھی جھلس کر موت ہوئی ۔مذکورہ بچی کی شناخت نادیہ بشیر ولد مرحوم بشیر احمد گوسوانی کے طور ہوئی ہے۔ Dal Lake Fire tragedy