حاجن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے پہل کی گئی اور لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کئے گئے نیز انہیں روزانہ ڈسٹبین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ڈاکٹر ارشاد, چیئرمین، حاجن میونسپل کمیٹی حاجن میونسپل کمیٹی کے دفتر پر اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران حاجن میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے الگ الگ وارڈز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ ڈسٹبن فراہم کئے گئے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی حاجن کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد حاجن قصبے کو صاف ستھرا بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ گھروں کے اندر صفائی رکھتے ہیں لیکن وہ گھر کا سارا کچرا باہر پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے گلی چوراہوں پر گندگی پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں لوگوں کو اب گھروں کے اندر ایک ڈسٹبن نصب کرنے کہ ضرورت ہے تاکہ بعد میں ہم اس کچرے کو اٹھا کر کسی جگہ منتقل کرسکے۔