شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونہ محلہ، حاجن کی اندرونی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ سے منسلک بونہ محلہ گاؤں کی اندرونی سڑک کئی مہینوں سے خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2019میں ڈرین کی تعمیر و مرمت کے دوران سڑک انتہائی خستہ ہو گئی اور آج تک اسکی مرمت نہیں کی گئی۔