اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمبل کے پوشواری میں مشتبہ حالت میں نوجوان طالب علم کی موت

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سبمل علاقے کے پوشواری گاؤں میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 18 سالہ طالب علم کو اپنے ہی کمرے میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

سمبل کے پوشواری گاؤں میں نوجوان طالب علم کو مردہ پایا گیا
سمبل کے پوشواری گاؤں میں نوجوان طالب علم کو مردہ پایا گیا

By

Published : Apr 10, 2021, 4:17 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل نائید کھائی کے پوشواری گاؤں میں ہفتے کی صبح ایک 18 سالہ نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں مردہ پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی نوجوان جب ہفتے کی صبح دیر تک نیند سے نہیں اٹھا تو گھر کا کوئی فرد اس کو جگانے کے لیے اس کے کمرے میں گیا لیکن کمرہ اندر سے مقفل تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں کمرے کا تالا توڑا گیا تو دیکھا گیا کہ وہ بستر پر مردہ پڑا تھا۔ متوفی نوجوان کی شناخت ابدال احمد کے بطور ہوئی ہے جو بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔

دریں پولیس اسٹیشن سمبل کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details