جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے ارن ڈی ڈی سی حلقہ کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر غلام محی الدین کے خلاف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں کیس درج کیا ہے۔
غلام محی الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ارن حلقے کے کڈارہ گاوں میں ایک سروے کے دوران تحصیلدار بانڈی پورہ کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔
تحصیلدار، اسٹنٹ کمشنر ریونیو اور دیگر ملازمین کے ہمراہ اس وقت کڈارہ گاوں میں ایک سڑک کا سروے کررہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ غلام محی الدین راتھر نے ارن ڈی ڈی سی حلقے سے انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔