کووڈ ویکسین سے متعلق درست معلومات کو عوام تک پہچانے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایک رضاکار تنظیم ’’احساس انٹرنیشنل‘‘ نے کووڈ ویکسین سے متعلق آگہی پروگرام منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ’’تاکہ جموں و کشمیر کے مختلف خصوصا دور دراز علاقوں میں کووڈ ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔‘‘
اس سلسلے میں رضا کار تنظیم نے سرینگر کے مختلف مضافاتی علاقوں میں کووڈ ویکسین سے متعلق آگاہی پروگراموں کے انعقاد کے بعد منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں بھی ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا جس کے تحت لوگوں کو کووڈ ویکسین کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔
ذالپورہ، سوناواری میں اس سلسلے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے لوگوں کو ویکسین سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں پر کان نہ دھرنے اور ویکسین کرانے کی تلقین کی۔