اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریز: سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام - پیرا گلائیڈنگ

ایڈونچر ٹورازم کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔

گریز: سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام
گریز: سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام

By

Published : Aug 17, 2021, 8:25 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 8:47 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز میں فوج کی جانب سے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن آزادی کی تقریبات اور ایڈونچر ٹورازم کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فوج نے پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا۔

2

اس موقع پر ہماچل پردیش سے آئے سیاحوں اور پیراگلائیڈنگ ٹرینرز نے مقامی باشندوں کو پیرا گلائیڈنگ کے گر سکھائے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: شبانہ کھیل سرگرمیوں کے لیے فوج کی جانب سے جنریٹر کا عطیہ

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ گریز پیرا گلائیڈنگ کے لیے موزوں جگہ ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے باندھ کی مرمت کا مطالبہ

واضح رہے کہ گریز تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ علاقہ ہے، تاہم قدرستی حسن سے مالا مال گریز کو سیاحتی نقشے پر لانے اور سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کرنے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 8:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details