بانڈی پورہ:جھیل ولر کے کنارے پر آباد لانکریشی پورہ علاقے میں پیر کی صبح سات بجے تقربیاً 70 بھیڑ اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ تیز بارشوں کی سبب ندی میں سیلاب آگیا ہے۔ اس دوران درجنوں بھیڑ لاپتہ ہوگئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب ندی نالوں میں اچانک پانی کے بہاؤ میں تیزی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سیزن میں بھیڑ ولر کے کناروں پر وسیع میدانوں میں گھاس چرنے کی غرض سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں صبح تقربیاً دو گھنٹوں تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی جس کی وجہ ندی میں اچانک پانی کی سطح بڑھ گئی اور پانی کے بہاؤ نے ندی کے کناروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جہاں بھیڑ کھاس کھا رہے تھے۔ اگرچہ مقامی لوگوں کی کافی کوششوں کے باوجود چند ایک بھیڑ کو بچایا لیا،تاہم ان میں سے بیشتر بھیڑ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔