سرینگر:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے سکیورٹی و دیگر انتظامات کیے تھے۔ مذکورہ نشستوں میں بانڈی پورہ کے ہاجن اے اور کپواڑہ میں درگمولہ شامل ہے۔DDC Repolls In Hajin and Drugmulla
ریاستی الیکشن کمیشن نے بانڈی کے ڈرگمولہ کے لیے 42 پولنگ اسٹیشن قائم کئے تھے جن میں ووٹنگ شرح 32.73 درج ہوئی۔ اس نششت میں کُل 16 ہزار26 ووٹرز میں 10 ہزار 724 افراد نے ووٹ ڈالے جن میں 5 ہزار 624 مرد اور 5 ہزار ایک سو خواتین شامل ہیں۔Voting Percentage in Drugmulla
ریاستی الیکشن کمیشن نے جی ایم ایس جگتی، جی جی ایچ ایس پتہ بوہری اور جی ایم ایس ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ادھم پور میں کشمیری مائگریٹ پنڈتوں کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے تھے۔ ان اسٹیشنوں میں 141 رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ۔
وہیں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن-اے حلقہ میں 53.33 ووٹنگ فیصد درج کی گئی۔حاجن اے میں 57 پولنگ اسٹیشنوں میں 53.33 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس نششت پر کُل 16 ہزار 313 میں سے 8 ہزار 669 ووٹرز نے ووٹ ڈالے جن میں سے 4 ہزار 717 مرد اور 3 ہزار 982 خواتین شامل ہے۔Voting Percentage in Hajin -A