شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری علاقہ میں پولیس نے ایک نوجوان صحافی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حاجن پولیس نے علاقہ کے متعلقہ تحصیلدار کی شکایت پر نوجوان صحافی سجاد گل پر دفعہ 147، 447، اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نو فروری کو صحافی نے ایک نجی نیوز پورٹل پر تحصیلدار حاجن سوناواری کی جانب سے انہدامی کاروائی کے متعلق ایک خبر شائع تھی۔ اس میں لوگوں نے صحافی کو بتایا تھا کہ حاجن سوناواریکےتحصیلدار نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی کے بہانے انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
سجاد گل کے مطابق انہوں نے ایک صحافی ہونے کے ناطے اپنا فرض نبھایا اور خبر کے ذریعہ لوگوں کی جانب سے تحصیلدار پر لگائے گئے الزامات کو جگہ تھی اور اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ تحصیلدار کا جوابی بیان بھی خبر میں تحریر کیا تھا۔