اردو

urdu

بانڈی پورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پتوشے علاقے میں گرڈ اسٹیشن کا کام گذشتہ گیارہ برسوں سے مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

By

Published : Jul 14, 2019, 9:23 PM IST

Published : Jul 14, 2019, 9:23 PM IST

بانڈی پورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی

گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہیں ہونے کی وجہ سے بانڈی پورہ کے عوام کو بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سنہ 2009 میں گرڈ اسٹیشن کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن اس کی سست روی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گیارہ برس گزرنے کے بعد بھی گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

بانڈی پورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی

اس گرڈ اسٹیشن کے شروع ہونے سے ایک سو دس گاؤں کو بجلی سپلائی کی جا سکے گی۔

اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پروجیکٹ بنایا جا رہا ہے اور کئی بار اس کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائنز بھی دی جا چکی ہیں، اس کے باوجود گرڈ اسٹیشن کے کام میں کوئی تیزی نہیں آ سکی ہے۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پروجیکٹ کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہیے تا کہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details