ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی ہے۔ وہیں انہوں نے کورونا کی پہلی خوراک لینے والے افراد سے بھی دوسری خوراک جلد از جلد لینے کی تلقین کی۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دی جا چکی ہے۔ قابل ذکر ہے ضلع شوپیاں جموں و کشمیر کا پہلا ایسا ضلع ہے جہاں 45برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دی گئی۔