چودھری کی گرفتاری کے لئے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سمیت سینئیر افسروں کی جانب سے ان کے سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کی کارروائی کے باوجود پولیس اب تک ان کا پتہ نہیں لگا پائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چودھری کو گرفتار کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے مغربی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجیت پرتاپ سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ رینج کے پولیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور ندم ناتھ اور معاملے کے جانچ افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ راجو رینگ کو ہٹادیا گیا ہے۔ یہ سبھی افسر ریاستی پولیس کے خفیہ رڈار میں تھے۔ دوسری جانب ریاست کے وزیراعلی نے جمعرات کی دیر رات تک جانچ کےعمل کا جائزہ لیا۔
چودھری کے غائب ہونے سے ان کی سکیورٹی اور صحت کے سلسلے میں حکومت مشکل میں آگئی ہے۔
چودھری (73) دل کی بیماری سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور دو بار ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوچکی ہے اور وہ ابھی بھی دوا کے سہارے ہیں۔ ایسی صورت میں دو دنوں سے ان کے لاپتہ ہونے کے بعد حکومت کو تنازعہ کی صورت حال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
ریاستی انتظامیہ کے ایک سینئیر افسر نے کہا کہ 'پولیس کو کسی بھی قیمت پر ان کا پتہ لگانے کے لئے معینہ مدت کے اندر کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔'